منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

آخر ایسا کیا ہوگیا۔۔؟ ایران نے اپنے ہی ایٹمی سائنسدان کو پھانسی دیدی

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جوہری سائنسدان شاہرم امیری کے خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایرانی سائنسدان سنہ 2010 سے ایران میں قید تھے۔ شاہرم امیری کی والدہ کا کہنا ہے کہ اْن کے بیٹے کا جسد خاکی اْن کے آبائی علاقے بھجوایا گیا ہے اور اْن کی گرد پر موجود رسی کے نشانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انھیں پھانسی دی گئی ہے۔ شاہری امیری کو امریکہ سے واپس ایران آنے کے بعد خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انھیں نے حکام کو بتایا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے انھیں جبری طور پر حراست میں رکھا تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق امیری کو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ شاہرم امیری سنہ 1977 میں پیدا ہوئے تھے اور سنہ 2009 میں مکہ جانے کے بعد وہ لا پتہ ہو گئے تھے۔ جس کے ایک سال کے بعد وہ امریکہ سے ملے، اْن کا کہنا تھا کہ انھیں سی آئی اے نے اغوا کیا تھا اور ’جوہری راز افشاں کرنے کے لیے اْن پر بہت دباؤ‘ ڈالا گیا۔
شاہرم امیری سنہ 2010 میں امریکہ سے ایران واپس آنے کے بعد سے قید میں تھے۔ بظاہر امریکہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں شاہری امیری نے کہا کہ ’وہ مجھے کسی نامعلوم علاقے کے ایک مکان میں لے گئے۔ انھوں نے مجھے بے ہوش کرنے والا انجیکشن لگایا۔‘ ایک دوسری ویڈیوں میں انھوں نے امریکہ کی حراست سے فرار ہونے کا دعوی کیا۔ امریکی حکام کے مطابق انھوں نے امریکہ کو ’اہم معلومات‘ دی ہیں۔ امریکہ سے تہران وآپس آنے پر انھیں قید کی سزا دی گئی تھی۔ اْن کے خاندان نے ذرائع سے بات چیت میں شاہری آمیری کی قید کی تصدیق کرتے ہوئے اْن کے زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…