اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جھگی میں رہنے والی بیٹی نے ماں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ جھگی میں رہنے والی سارہ سب پر بازی لے گئی۔ چکوال کے نواحی گاوں تھنیل فتوئی کی سولہ سال جھگی واس نرگس گل نے میٹرک کے امتحانات میں سائنس مضامین کے کل 1100میں سے 1006نمبر لیکر سب کو حیران کر دیا.نرگس گل کے والد اس کو اس وقت چھوڑ کرچلے گئے تھے۔ ماں نے محنت مزدوری اور اہل علاقہ کی جانب سے ملنے والی امداد کے سہارے بیٹی کا تعلیمی سلسلہ مشکل سے جاری رکھا۔مگر بیٹی نے بھی ماں کا مان رکھا اور خوب دل لگا کر پڑھا اور بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے اور قیمتی کپڑے پہننے والے اور کمپیوٹر پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر اپنی تعلیمی سبقت ثابت کر دی۔نرگس گل کی ماں آبدیدہ آنکھوں سے اپنی بیٹی کی کامیابی پر جہاں شادماں ہے وہاں ہی بیٹی کی ڈاکٹر بننے کی خواہش پر فکرمند بھی ہے۔
اخراجات کہاں سے آئیں گے یہ وہ سوال ہے جو اس کو نڈھال کر رہا ہے خدا کے سوا اس کا مددگار کوئی نہیں.جب کہ نرگس گل کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور وزیر اعلی پنجاب جہاں یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ وغیرہ دے رہے ہیں مگر مجھے لیپ ٹاپ نہیں چاہیے بس میری تعلیم کے اخراجات اٹھا لیں اور میری سرپرستی کریں تاکہ میں ڈاکٹر بن کر اپنے جیسے غربا کی مدد کروں. بچی کی پریشانی اور مجبور نگاہوں سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے امداد کی منتظر ہے.وہ بچی کے تعلیمی اخراجات شہر آمدورفت کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے اور اس کی آنکھیں بھاری تعلیمی بجٹ منظور کرنے والے ارباب اختیار کی جانب اٹھ رہی ہیں۔کاش ایک مجبور ماں اور ایک حوصلہ مند لڑکی کی اپیل پر کوئی توجہ دے۔
جھگی میں رہنے والی بیٹی نے ماں کا سر فخر سے بلند کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































