گوانگ ژو (آئی این پی) چینی فضائیہ کے جہازوں نے گذشتہ روز جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں نن شا اور ہوانگ یانگ جزائر پر پروازیں کیں اور علاقے کی فضائی صورتحال کا جائزہ لیا ،چینی فضائیہ کی اس کارروائی میں کئی ایچ 6- بمبار اور ایس یو30- طیارے بھی شامل تھے۔پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان سینئر کرنل شین جنک کے مطابق یہ پروازیں فضائیہ کی ذمہ داریوں کو بہتر بنانے اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چینی فوج کی جنگی تربیت کا حصہ تھیں ۔