بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہونڈا سوک نے نیا ورژن متعارف کرادیا،گاڑی زبردست خصوصیات کی حامل

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؐ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنڈا کمپنی کی گاڑیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں خاص طور پر اس کا ماڈل سوک جس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔اور اب ہونڈا نے سوک کوپ کے نام سے اس کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی فیچرز رکھے گئے ہیں۔2016 کے لیے سوک کے اس ماڈل کو کوپ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں موڈ جدید ایل ای ڈی ایسینٹ لائٹس، کشادہ کروم گرل بار اور سی شیپ ٹیل لائٹس ہیں۔یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صارف جو بھی رنگ پسند کرے وہ اپنی گاڑی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔گاڑی میں 2.0 لیٹر ٹربو چارج فور سلینڈر انجن رکھا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ 230 ہاوس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ہنڈا نے اس گاڑی میں صارفین کے تحفظ کے لیے ہنڈا سینگ کو رکھا ہے اور یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو پہلی بار کمپنی نے اپنی گاڑی کا حصہ بنایا ہے۔یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہنڈا ڈسپلے آڈیو انفوٹینمنٹ سسٹم سینٹر ڈیش میں 7 انچ کے ٹچ اسکرین کی صورت میں موجود ہے جو اینڈرائیڈ یا ایپل کار پلے پر چلایا جاسکتا ہے۔اس طرح کے سسٹمز دیگر گاڑیوں میں ہونے کی صورت میں ان کی قیمت 50 ہزار ڈالرز (پچاس لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہوتی ہے تاہم اس نئی سوک کی قیمت 24 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد سے شروع ہوتی ہے۔۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…