جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں بین الاقوامی معیار کی پہلی فوڈسٹریٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل،کہاں بنائی جارہی ہے؟ تفصیلات جاری

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے عو ام کوتفریح کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے صوبے میں تعمیر ہونے والی پہلی فوڈسٹریٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جس کا افتتاح عیدالاضحی کے فوری بعد وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کرینگے اور اسے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔صو بائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز6میں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) کی نگرانی میں تقریباً 20کنال کمرشل اراضی پر صوبے کی پہلی فوڈسٹریٹ تعمیر کی جارہی ہے جہاں فاسٹ فوڈ سمیت کھانے پینے کے معیاری اور بین الاقوامی برانڈکے ابتدائی طورپر26پوائنٹس کھولے جارہے ہیں جن سے عوام الناس کو تفریحی ماحول کی دستیابی کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء ایک ہی مقام پر میسر آئیں گی ۔پشاور فوڈ سٹریٹ کی تعمیرکاکام ملک کی بین الاقوامی تعمیراتی کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو) کررہی ہے۔پشاورفوڈ سٹریٹ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑے بڑے فوڈ پوئنٹس تعمیر کئے گئے ہیں جہاں عوام کے بیٹھنے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پشاور فوڈ سٹریٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے سلیم وٹونے فوڈسٹریٹ کا دورہ کیا اورمنصوبے پر جاری کام کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعمیر ہونے والی پشاور فوڈ سٹریٹ کاکام جلد مکمل کرلیا جائے گااوراسے عوام کی تفریح کے عیدالاضحی کے فوری بعد کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ میں تعمیر ہونے والے تمام فوڈ پوائٹس کوبذریعہ اوپن آکشن کے شفاف انداز میں دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…