کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے لاپتہ 125 کارکنان منظرعام پر آنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے لاپتہ 125 کارکن اچانک منظر عام پر آگئے جس کے بعد کارکن پاک سرزمین پارٹی کے کراچی میں واقع دفتر میں جمع ہونا شروع ہوگئے، جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تاہم منظرعام پر آنے والے کارکنان کہاں تھے اور انہیں اتنا عرصہ کس مقام پر رکھا گیا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیوایم اپنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے کئی بار احتجاجی مظاہرے کرچکی ہے۔