اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جوس ، دودھ اور دیگر مصنوعات بنانے والی معروف ترین کمپنی ’’نیسلے‘‘ کے جوس کے ڈبے میں سے ایسی چیز برآمدہو گئی جسے جان کر پاکستانیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق جوس بنانے والی معروف برانڈ ’’نیسلے‘‘ کے جوس کے ڈبے میں سے شہری کو اس وقت شدید طبیعت خرابی کا سامنا کرنا پڑا جب جوس کے ڈبے میں سے کٹا ہوا مینڈک برآمد ہو گیا۔
شہریوں نے رد عمل کے طور پر ’’نیسلے‘‘ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے داموں یہ جوس اسلئے خریدتے تھے کہ انہیں اس کے مکمل محفوظ ہونے کا بھروسہ تھا لیکن اب تواتر سے نیسلے کی مصنوعات میں سے ایسی چیزوں کی برآمدگی انتہائی قابل مذمت ہے۔ واضھ رہے کہ چند دن قبل نیسلے کے ہی جوس کے ڈبے سے ’’فنگس‘‘ برآمد ہوئی تھی۔