پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

1 یا 2نہیں بلکہ اتنی گاڑیوں کا شاہانہ پروٹوکول کہ جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا ، یہ پروٹوکول آخر کس موصوف کا تھا ؟ جانئے

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کا شاہانہ انداز، 35 سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں سکھر ایئر پورٹ سے گڑھی خدا بخش روانہ ، وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل، شہری اور مسافر پریشانی سے دوچار، ٹریفک بحالی کے وقت گاڑیاںآپس میں ٹکرا گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گذشتہ دنوں حلف لیتے ہی گڑھی خدا بخش میں شہداء کی مزاروں پر حاضری اور لاڑکانہ واقعے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے جب سکھر ایئر پورٹ پر پہنچے توانکے ہمراہ سندھ اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے، انکا قافلہ جب سکھر ایئر پورٹ سے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوا تو انکے قافلے میں 35 سے زائد گاڑیاں بشمول 16 پولیس موبائل، ایک ایمبولینس، سکھر و لاڑکانہ اضلاع کے کمشنرز، ایس ایس پی سمیت دیگر افسران کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ پروٹوکول کے عادی نہیں اور اب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی وہ کم سے کم پروٹوکول رکھیں گے مگر انکے قافلے کی صورتحال سے انکے دعوے محض دعوے ہی نظرآئے۔ دوسری جانب سکھر پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد سے قبل ہی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ اور ایئر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید دوشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی روانگی کے بعد جیسے ہی ایئر پورٹ کی طرف آنے والے راستوں پر ٹریفک بحال ہوئی تو جلد بازی میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…