لاہور (آن لائن) لاہور کے نجی ہوٹل میں لڑکی رابعہ کی موت کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے ، ہوٹل انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ گولی لگنے کے بعد لڑکی کو جب باتھ روم سے نکالا گیا تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ کے بیانات میں تضاد ہے ، ہوٹل کے مین گیٹ پر خاتون گارڈ نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی تلاشی نہیں لی گئی جس کے باعث وہ پستول اندر لے گئی
۔تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کا موبائل ڈیٹا کی تفصیل فرانز ک ٹیسٹ کے بعد سامنے آئے گی جبکہ پستول اور ہاتھوں کے نشانات کو بھی فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کی ہلاکت کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ لڑکی کی موت ہوٹل میں ہی ہو گئی تھی جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کے دس ارکان کو حراست میں لیا گیا تھا، دوسری جانب گولی کی آواز سننے والے افراد کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے بلا لیا ہے۔
رابعہ کی موت میں نیا مو ڑ آگیا جب لڑکی کو باتھ روم سے نکا لا گیا تو۔۔۔ انتظامیہ نے حیران کن با ت کہہ دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں