اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ضلع بنوں کے ایف آر علاقوں میں قدرتی گیس سمیت مختلف معدنیات کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں اس سلسلے میں چائنہ کے کچھ کمپنیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ان علاقوں میں گیس کی تلاش کا کام شروع ہو گا اورتمام موجود معدنیات کے ذخائر کو استعمال میں لایا جائے گا جس سے یہاں کے عوام سمیت پورے جنوبی اضلاع کے عوام کو فائدہ ہوگا اور یہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں ترقی کی راہ میں بہت سی رکاؤٹیں ڈالی گئیں مگر جمعیت علماء اسلام کے قائدین تمام رکاؤٹوں کا ڈٹ مقابلہ کرنا جانتے ہیں ترقی کو کسی صورت روکا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت میں عوام کے حقوق کے فیصلے بنی گالا سے کئے جا رہے ہیں جو کہ یہودیوں کے ایجنڈے پر مشتمل ہیں پی ٹی آئی نے 90دنوں میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کیا تھا مگر بے حیائی کے سوا کوئی تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہوئے خیبر پختونخوا میں حکومت کی ناکامی پر پی ٹی آئی کا جنازہ اس صوبے نکالا جائے گا جس طرح بنوں میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل حکومتوں کے قیام میں ان کی سیاست کا خاتمہ کیا اسی طرح پورے صوبے سے ان کی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔