اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیدسک)اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا اور ہانگ کانگ میں وافر مقدار میں کتابیں موجود ہیں جبکہ استنبول اور سنگاپور میں کم۔
ہر سال ورلڈ سٹیز کلچر فورم معلومات جمع کرتی ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ثقافت کو کیسے سراہتے ہیں۔ انجمن معلوم کرتی ہے کہ کسی شہر میں وڈیو گیم آرکیڈز کتنے ہیں، یا کسی فلم کے ٹکٹوں کے لیے کوئی شہر کتنا بے تاب ہے۔ یہ فورم شراکت دار شہروں کو ثقافتی اداروں اور استعمال کے حوالے سے خود رپورٹ پیش کرنے کا کہتا ہے جن میں یہ بھی شامل ہے کہ لوگ کتابیں کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں 18 شہروں نے رپورٹ پیش کی ہے کہ ان کے پاس کتنے بک اسٹور یعنی کتاب گھر ہیں اور 20 نے اپنی عوامی لائبریویوں یعنی کتب خانوں کے بارے میں بتایا ہے۔
ہانگ کانگ ہر ایک لاکھ افراد پر 21 کتاب گھروں کے ساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ آخری بار 2013ء میں بیونس آئرس تھا جو 25 کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔ نیو یارک بس ٹھیک ہی رہا، کہ جہاں 84 لاکھ افراد کے لیے 840 کتاب گھر موجود ہیں لیکن لندن، جس کی آبادی نیو یارک سے تھوڑی سی زیادہ ہے، میں صرف 360 کتاب گھر موجود ہیں۔ یعنی ہر ایک لاکھ افراد پر صرف 4۔ استنبول میں یہ تعداد گھٹتے گھٹتے صرف ایک رہ جاتی ہے جو 18 شہروں میں آخری نمبر پر ہے۔
کتب خانوں کے معاملے میں اسکاٹ لینڈ کا شہر ایڈنبرا سب سے آگے ہے۔ شہر میں ہر ایک لاکھ افراد پر 60 کتب خانے موجود ہیں۔ دو سال پہلے بھی، جس میں پرانا ڈیٹا بھی شامل تھا، ایڈنبرا نے سب کو حیران کردیا تھا۔ 5 لاکھ کی آبادی کے حامل اس شہر میں 300 سے قریب کتب خانے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ہانگ کانگ میں 70 لاکھ افراد کے لیے اتنی ہی لائبریریاں موجود ہیں۔
کتب خانوں میں دوسرا نمبر پولینڈ کے شہر وارسا کا ہے کہ جہاں ہر ایک لاکھ افراد کے لیے 11.4 کتب خانے ہیں۔ استنبول اور دبئی یہاں سب سے نیچے ہیں کہ جہاں بالترتیب 0.4 اور 0.3 کتب خانے موجود ہیں۔ یہ دونوں آخری یعنی 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر ہیں۔
ایک زمانہ تھا دنیا کے سب سے بڑے کتب خانے مسلمانوں کے شہروں میں تھے۔ یہاں تک کہ ٹمبکٹو جیسا دور دراز صحرائی شہر بھی لاکھوں کتابیں رکھتا تھا اور دنیا کے بڑے علمی مراکز میں سے ایک تھا۔ اب آپ کو ضرور مسلمانوں کے زوال کی وجہ سمجھ آ گئی ہوگی۔
حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے ، جس قوم کا آغاز ہی اقراءسے ہوا تھا ،مسلم معاشرے کے زوال کی ایک بڑی وجہ، پڑھ کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































