اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امرود انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں،امرود میں ٹامن بی ٹو،کے اور ای پائے جاتے ہیں جس کے استعمال سے پیٹ کے جملہ امراض ٹھیک ہوتے ہیں اور ساتھ ہی یہ گیس جیسے مسئلے سے نجات دلاتا ہے،امرود کے پتے بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پتے معدے کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں،جس سے وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے،پتوں سے بننے والی چائے نہ صرف معدے کے لئے مفید ہوتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے نظام دوران خون اور دل کے لئے بہت مفید ہے اور دل کی دھڑکن کنٹرول میں رہتی ہے