لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر گروپ بندی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ آخرگروپ بندی کی وجہ کیا ہے. پاکستان ٹیم کو وہی پرانی بیماری گروپ بندی کی کیوں لگ گئی ہے؟ذرائع کے مطابق قیادت کی جنگ ایک بار پھر لڑائی کی وجہ بن رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک بار پھر سے گروپ بندی کا شکار ہے۔گتھیاں الجھنے کے بجائے اب سلجھتی جارہی ہیں۔ چیف سلیکٹر معین خان ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے تھے لیکن بورڈ نے مصباح الحق پر اعتماد کیا۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان، شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور کچھ کھلاڑیوں کا گٹھ جوڑ ہے۔ تو ٹیم میں دیگر کھلاڑی مصباح الحق کو سپورٹ کررہے ہیں۔ہیڈ کوچ وقار یونس مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں رہے۔ آفریدی کو کپتان بنانے کی انہوں نے مخالفت کی۔ ٹیم میں گروپ بندی کا منفی اثرٹیم کی کارکردگی پرپڑرہا ہے۔جو ابتدائی دومیچزمیں سب نے دیکھ بھی لیا۔ دال تھوڑی نہیں پوری ہی کالی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کہہ چکے ہیں ورلڈ کپ سے واپسی پر ٹیم کا محاسبہ کیا جائے گا۔لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیشہ ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم میں گروپ بندی کیوں ہوتی ہے؟