اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے یکم اگست سے پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے مطابق اوگر نے پٹرول 2 روپے 12 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 26 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 94 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت ساٹھ پیسے بڑھانے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 24 پیسے سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب گیس کمپنیوں نے 17 سے81 روپے تک گیس فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی سدرن نے اور سوئی ناردرن نے اوگرا سے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے۔