کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ کمپنیز کے مالک کو تیس روز میں حکومت کو تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔تفصیلات کیمطابق نئے قانون کے مطابق ریئل اسٹیٹ کمپنی کھولنے سے قبل وفاقی حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بلڈرز اینڈ الینڈ ڈویلپرز کو ایس ای سی پی میں اپنی کمپنیوں کی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ بینک اکاونٹ کھلوانا ہوگا۔ ریئل اسٹیٹ کمپنیز کے مالک کو تیس روز میں اپنی تفصیلات فراہم کرنا پڑیں گی اور سالانہ ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرانا ہونگے۔