بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بند فائلیں کھل گئیں وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد اہم رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے اجازت مانگ لی ۔۔۔!نام سامنے آگیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد پولیس نے متحدہ کے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی گرفتاری کے لیے اعلی حکام سے اجازت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس متحدہ رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی بند فائلیں کھلنے لگیں۔ ملیرسٹی تھانے میں درج دو مقدموں میں نامزد متحدہ رہنماوں کو پہلے ہی عدالت اشتہاری قراردے چکی ہے۔ وسیم اختر کے بعد پولیس نے مقدمے میں مزید رہنماوں کی گرفتاری کے لیے اجازت مانگی ہے۔درج مقدمات میں قمر منصور فاروق ستار رشید گوڈیل خالد مقبول صدیقی طیب ہاشمی سیف یار خان نامزد ہیں۔ مقدمے میں ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج ضمیر الحق سلمان مجاہد عارف ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی نامزد ہیں
۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں روف صدیقی کے علاوہ کسی بھی رہنما نے ضمانت حاصل نہیں کی جبکہ سیف یار خان ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ ادھر ایم کیو ایم کے پراسرار طور پر غائب رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی امریکا پہنچ گئے ہیں۔پی ایس 121 ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی دو ماہ سے قیادت سے رابطے میں نہیں تھے۔ ندیم راضی کو مختلف الزامات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک ماہ قبل طلب کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…