پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اگر ایسا نا کیا گیا تو ہم یہ بڑا کام کر نے پر مجبور ہو جا ئیں گے سعودی عرب میں پھنسے پا کستا نیو ں نے نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کو واضح پیغام بھجوادیا دھمکی بھی دے ڈالی

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) ڈیڑھ سال سے اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دمام کے بعد ریاض اور جدہ میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات میں پھنس گئے، متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی۔اور دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اقامے کی معیاد ختم ہونے کے بعد دمام کے بعد ریاض میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں۔ متاثرین اپنے بچوں کیلئے روٹی روزی کمانے گئے لیکن پریشانی میں گھر گئے۔ یہ متاثرین سعودی اوجر کمپنی میں کام کررہے تھے لیکن اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔دفتر خارجہ نےبھی سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی تنخواہوں کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کرلیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیو ں کو میڈیکل کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور ان کمپیوں میں پھنسے افراد کا تعلق صرف پاکستان سے نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا نے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کر دیے ہیں اور پاکستان بھی کمپنیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ کمپنیاں مالی خسارے کا شکار ہیں ۔ سعودی عرب میں اقتصادی بحران کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی مزدور کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک آپہنچی ہے ۔ ریاض ، دمام اورجدہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانیوں کے اقامے بھی ایکسپائر ہو چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…