اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قوال امجد صابری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قاتل کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عرف بچہ کے نام سے ہوئی ہے جسے عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرا ن صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری پر فائرنگ نعمان نے ہی کی تھی تاہم دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ یاد رہے کہ عمران صدیقی کو پولیس نے پہلے ہی امجد صابری قتل کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آج امجد صابری کا چہلم بھی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کا قتل، اصل مجرم گرفتار ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں