نیو یارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شرح تعلیم بڑھانا ہے تو مادری زبان میں تعلیم دینا ہوگی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔کسی بچے کی مادری زبان خواہ کوئی بھی ہو ،حصول تعلیم کےلیے اسے رائج زبان آنا ضروری ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسی بات کو حصول تعلیم میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے تعلق رکھنے والے معاشرے میں گھل مل نہیں پاتے۔ یہ تعلیمی اداروں میں زبان کے مسائل کی وجہ سے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور نتیجتاً دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔دنیا میںتعلیم عام کرنے کےلیے اقوام متحدہ کے منصوبے ، تعلیم سب کےلیے ، میں جوا ہداف مقرر کیے گئے ہیں ان میں سے ایک بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم یقینی بنانا ہے ، اس حوالے سے رپورٹ کا اجراکیا گیاہے جس میں مادری زبان میںتعلیم پر توجہ دینے والے ملکوں میں شرح تعلیم کی بہتری کے اعدادو شمار بتائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر میکسیکو نے دو ہزار میں مادری زبان میں تعلیم کا منصوبہ شروع کیا۔ 2006 میں وہاں ناخواندہ افراد کی تعداد 4اعشاریہ 7 فی صد تھی جو اس سال کم ہوکر 3اعشاریہ 5 تک آگئی ہے۔