اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ فاروق ستار کافی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں۔ حالانکہ کراچی میں بہت بڑے اپ سیٹ ہو گئے لیکن وہ سامنے نہیں آئے۔ سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء فاروق ستار عنقریب ایک بالکل نئی بنی ہوئی نوزائیدہ پارٹی کو جوائن کرنے والے ہیں۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ فاروق ستار اگلے دو ہفتوں کے دوران نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔