اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں سیکورٹی فورس پر حملہ،ذمہ داری قبول کرلی گئی

datetime 26  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی)کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ نے میڈیا کو جاری بیان میں کراچی کے علاقے صدر میں سیکیورٹی فورس کے جوانوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی ادارے کے 2اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔بزدل دہشت گردوں نے ریڈ زون کے قریک پارکنگ پلازہ پر سکیورٹی ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد سیکیورٹی ادارے کی ڈبل کیبن گاڑی 07GJ-1821 پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرا دوران علاج چل بسا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک عبد الرزاق اور حوالدار خادم حسین کے نام سے ہو ئی ۔ جناح اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے دونوں اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ ان کا کہنا تھا شہید اہلکاروں کے سر اور سینے میں گولیاں لگیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی، جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں جس کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد ملے گی۔دوسری جانب کراچی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا اس آپریشن کو پٹری سے اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔واضح رہے کہ یکم دسمبر 2015 کو بھی کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…