سڈنی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا میلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سجا ہوا ہے جہاں 14 ممالک کی ٹیموں میں سخت مقابلہ مگر اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے انفرادیریکارڈز بھی ہیں جس سے ہر ملک فاےنل تک رسائی کے لیے پر امید ہے۔ورلڈ کپ 2015 کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو اب تک ہونے والے میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچ بلے باز وں میں سر فہرست ہندوستان کے بہترین اوپنر شیکھر دھون ہیں جنہوں نے 105.0 کی اوسط سے 2 میچز میں 210 رنز بنائے ہیں،ان کے بعد ساو¿تھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر ہیں جنہوں نے 2 میچز میں 80.0 کی اوسط سے 160 رنز بنائے ہیں ، انگلینڈ کے اوپنر معین علی 3 میچز میں 158 کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم 3 میچز میں 157 کے ساتھ چوتھے اور ہندوستان کے ورات کوہلی 2 میچز میں153 رنز کے ساتھ پانچویں درجے پر ہیں۔ورلڈ کپ میں اب تک ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچ بہر ین بلے بازوں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر 138رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں اس کے بعد شیکھر دھون 137 رنز، اورون فنچ 135، انگلینڈ کے معین علی 128 اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی 115 رنز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں۔ورلڈکپ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ پانچ باو¿لرز میں میزبان ٹیم نیو زی لینڈ کےپیسر ٹِم ساو¿تھی 3 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کر کے سرِ فہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے تیز رفتار باو¿لر اسٹیون فِن 3 میچز میں8 وکٹیں حاصل دوسرے ،اسکاٹ لینڈ کے پیسر جَوش ڈیوی نے 2 میچز میں 7 وکٹوں کے ساتھ تیسرے ،ہندوستان کے پیسر محمد شامی 2 میچز میں 6 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے باو¿لر ڈینیل ویٹوری 3 میچز میں 6 وکٹیں لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔میگا ایونٹ میں اب تک بہترین فیلڈرز ہندوستان کے س±ریش رائنا ، سری لنکا کے اجینتا مینڈس، ساو¿تھ افریقہ کے اے بی ڈیویلئرز ہیں جنہوں نے 2،2 میچز میں 3 کیچ لیے 3 میچز میں 4 کیچ پکڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈینیل ویٹوری اور زمبابوے کے کھلاڑی کریگ اروین فہرست میں شامل ہیں۔