فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی کانٹی فورٹ مائیرز کے ‘کلب بلیو’ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے،واقعے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت کلب میں نوجوانوں کی پارٹی جاری تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حالیہ دنوں میں امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔رواں ماہ 17 جولائی کو بھی امریکا کی ریاست لوزیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔
امریکہ ایک بار پھر نشانے پر بڑا حملہ ہو گیا
25
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں