دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے دبئی میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دنیا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور آزاد کشمیر الیکشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے دبئی میں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
رحمان ملک نے کہا کہ سابق صدر سے دنیا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور آزادکشمیر الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دبئی میں اہم ترین ملاقات ہو گئی ، کیا طے پایا ؟ پتہ چل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں