انقرہ (این این آئی )ترکی میں حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بڑا آپریشن شروع،فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے والے افراد کی دھڑا دھڑ گرفتاریاں جاری،میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو ترک صوبے ارضروم سے گرفتار کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گولن کے بھتیجے کے علاوہ کئی دیگر افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکی میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سیکیورٹی فورسز سمیت مختلف اداروں سے ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں ۔