کراچی(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سینئررہنما ممتاز بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنا بنگلہ ایدھی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ممتاز بھٹو جمعہ کے روز ایدھی ہوم کا پہنچے جہاں انہوں نے لاڑکانہ میں اپنا بنگلہ ایدھی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا اعلان اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ مرمت کراکے ایدھی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گیا،ایدھی صاحب کی وفات پوری قوم کے لیے صدما ہے لیکن ہمیں سب کو مل کر ان کے مشن کو جاری رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاقی حکومت رینجرز اختیارات بڑھانے کے لیے اقدامات کرے،کیونکہ سندھ میں رینجرز کی وجہ سے خالات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔