کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا اہم شہر اوربلوچستان کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دوبچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ سریاب مل کے قریب ہوا ہے جس میں 6افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق بم دھماکہ میں ایک قبائلی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔بم دھماکے میں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت زیادہ لوگوں کی تعداد نزدیک نہ ہونے کی وجہ سے بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔
پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں