اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو انوکھا مشورہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق جب وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات سے سوال کیا کہ وہ آگے چل کر کیا بنیں گے تو طلباء و طالبات کی اکثریت نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بنیں گے۔ جس پر شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ’’ کچھ بھی ہو جائے ، آپ نے سڑکوں پر نہیں آنا، ہڑتال نہیں کرنی‘‘ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات کو نصیحت کرتے رہے کہ حالات کچھ بھی ہیں ، چاہے انہوں نے اپنا حق مانگنا ہو لیکن وہ سڑکو پر نہ آئیں اور نہ ہڑتال کریں۔
رپورٹ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ تقریب میں لائٹ جانے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔ مثبت طریقے سے انقلاب آنا چاہئے ورنہ خونی انقلاب خود بخود اپنا راستہ بنائے گا۔
’’کچھ بھی ہو جائے۔۔ آپ نے سڑکوں پر نہیں آنا‘‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا پوزیشن ہولڈر طلباء کو انوکھا مشورہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں