اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کا تہلکہ خیز دعویٰ۔تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے احتساب سے بچنے کیلئے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم کے ذہن میں ہے کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کا وزارت عظمیٰ کیلئے نام سٹیبلشمنٹ سے آ رہا ہے اسلئے وزیر اعظم اپنی طرف سے وزارت عظمیٰ کے دو ایسے نام دے سکتے ہیں جو انہیں پتہ ہوں کہ کسی صورت بھی منظور نہیں ہوں گے۔ میاں صاحب کہہ سکتے ہیں کہ خواجہ آصف یا دانیال عزیز، یا کوئی ایسا نام جس پر اختلاف پیدا ہو جائے۔
سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے کر اصلاََ وزیر اعظم کیلئے خیبر پختونخواہ یا کسی اور چھوٹے صوبے سے نام دے سکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ ممنون حسین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ استعفیٰ دے دیں اور نواز شریف خود صدر بن جائیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ صدر کا چونکہ احتساب / مواخذہ نہیں ہو سکتا ہے اسلئے نواز شریف کو صدارت میں فائدہ نظر آ رہا ہے۔
نواز شریف وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر خود صدر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔۔مگر کیوں؟ سینئر تجزیہ نگار کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں