مظفر آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں کے انتخابات کے لیے 423 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 324 امیدوار پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی 29 نشستوں جبکہ 99 امیدوار پاکستان میں مقیم کشمیری پناہ گزینوں کی بارہ نشستوں کے لیے مدمقابل ہیں۔انتخابات کے لیے کل 5427 پولنگ سٹیشن جبکہ 8046 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ان انتخابی پولنگ سٹیشنوں میں دس کو حساس ترین جبکہ لگ بھگ ایک ہزار کو حساس قرار دیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات پاکستانی فوجی کی نگرانی میں منعقد ہورہے ہیں۔ اس سے قبل 2011 میں منعقد ہونے والے انتخابات اس خطے کی پولیس کی نگرانی میں کروائے گے تھے۔انتخابات میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے 29 ہزار سے زائد فوجی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار پولنگ مراکز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔ان اہلکاروں میں سے 17 ہزار سے زائد فوجی، ایف سی کے دس ہزار جوان اور پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ان انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 41 ، مسلم لیگ نے 38،تحریک انصاف نے 21،مسلم کانفرنس نے 232،آل جمو و کشمیر سنی اتحاد کونسل نے 12،جماعت اسلامی نے 9 ،جمعیت علماء اسلام کے 8 امیدوار، ایم کیو ایم اور مجلس وحدت مسلمین کے 6,6،جموں و کشمیر پبلک رائٹس پارٹی ، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے 5,5امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات ،41 نشستوں پر 423 امیدوار مدمقابل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر ...
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
لاہور: بیوہ سے مبینہ تعلقات، لڑکے نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ...
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی ...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
سوات میں سیلاب سے تباہی، اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں ...
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
اڈیالہ میں اہلکار کو 10 ہزار روپے دے کر عمران خان کو دیکھا، نوجوان کا ...
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار 50فیصد کپاس کی فیکٹریاں غیر فعال ہوگئیں
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
لاہور: بیوہ سے مبینہ تعلقات، لڑکے نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ایک جاں بحق
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی آفیسر بتاتی رہی، ملتان میں تشدد کا نش...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
سوات میں سیلاب سے تباہی، اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
اڈیالہ میں اہلکار کو 10 ہزار روپے دے کر عمران خان کو دیکھا، نوجوان کا دعویٰ
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار 50فیصد کپاس کی فیکٹریاں غیر فعال ہوگئیں
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کیوںگرفتار کیاگیا
-
وزیر کی اپنے حلقے میں عوام سے ملاقات جھگڑے میں بدل گئی ،گارڈز اور عوام کے درمیان تصادم ہوا ، فائرنگ...