جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاسی جماعت کے سربراہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )مووآن پارٹی پاکستان کے چیئرمین میاں کامران کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین مووآن پاکستان کو اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے گرفتار کیاگیا۔ وہ ایک گیسٹ ہاؤس میں روپوش تھے۔ قانون نافد کرنے والے اداروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں مختلف شہروں میں بینرز لگانے کے الزام میں غیر معروف سیاسی جماعت ’موو آن پاکستان‘ کے سربراہ میاں کامران کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے خلاف موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج ہے ۔
اس جماعت کی جا نب سے مختلف شہروں میں لگائے گئے ان بینرز پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ لکھا ہوا تھا کہ ’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی خدا کے لیے اب تو آجاو۔موو آن پاکستان کے سربراہ میاں کامران کو اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں پر وہ ایک گیسٹ ہاوس میں قیام پذیر تھے۔ ملزم کامران اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی مقدمات درج تھے ۔ اسلام آباد میں یہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دیگر شہروں میں ملزمان کے خلاف مقدمات ریاست اور عام شہریوں کی طرف سے درج کروائے گئے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے انچارج حاکم خان کے مطابق ملزم کامران کو لاہور سے آئی ہوئی پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا جبکہ اسلام آباد میں درج ہونے والے مقدمے میں ملزم نے 22 جولائی تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔ اس مقدمے میں میاں کامران کے علاوہ دیگر نو افراد کو نامزد کیا گیا اور ملزمان کا تعلق پنجاب کے وسطی شہر فیصل آباد سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…