اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی کے حیران انکشافات۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ حسین نواز اپنی فیملی کے ہمراہ دوبارہ لندن پہنچ گئے ہیں ۔ سینئر صحافی نے کہا کہ حسین نواز گزشتہ روز ہارلے سٹریٹ پر واقع ایک ہاسپٹل میں گئے اور انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب کو بخار ہونے والا ہے(یا ہم نے کر دیا ہے) تو ایسا کریں کہ آپ انہیں یہ تجویز کریں کہ وہ لندن میں دوبارہ چیک اپ کیلئے فوری آئیں۔
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس کے بعد حسین نواز کی جاتی عمرہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میاں صاحب اچانک لندن جا سکتے ہیں جیسے پہلے ایک بار بریکنگ نیوز آئی تھی کہ میاں صاحب جدہ چلے گئے ہیں۔ اس دفعہ میاں صاحب کے لندن جانے کے آثار ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں انہوں نے ڈاکٹروں کو کہہ دیا کہ وہ انہیں کہہ دیں کہ وہ بیمار ہیں اور وہ لند ن آ جائیں۔ میاں صاحب لندن کب جاتے ہیں اس کا فیصلہ آنے والا وقت کر دے گا۔
حسین نواز دوبارہ لندن پہنچ گئے۔۔ڈاکٹر کو کیا کہا؟ نوازشریف کی دوبارہ لندن جانے کی تیاری؟ سینئر صحافی کے حیران کن انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں