ملتان(آئی این پی)ماڈل قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑا کے پولیس کو دئیے گئے بیان اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تضاد سامنے آگیا۔ماڈل قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑا کے مطابق میرا بیٹا وسیم رات تین بجے کے قریب چھت سے نیچے اترا اور قندیل کا قتل کرکے فرار ہوگیا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو جمعہ کی شب 8سے9بجے کے درمیان قتل کیا گیا۔قندیل بلوچ کے والد کے بیان اور پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کئی سوال کھڑے کردئیے ہیں۔