اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برادر ملک ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں ناکام بغاوت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے اور ترک عوام تاریک قوت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ تر کی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترک عوام کی بہبود اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تار یخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے صدر کی پاکستان کے لئے حمایت قابل تعریف ہے۔ ترکی کی عوام نے بھی پاکستان کی ہر موقع پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی منتخب قیادت اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام کی خوشحالی کیلئے سازش تھی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے پر ترک صدر‘ وزیراعظم اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک عوام نے اپنے اتحاد سے فوجی بغاوت کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک صدر‘ وزیراعظم اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام کی خوشحالی کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تھی ترکی نے عوام کی حاکمیت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترک عوام نے ثابت کردیا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان عوامی رہنما ہیں اور عوام ان کی قیادت اور قائدانہ صلاحیتوں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
ترکی میں فوجی بغاوت, وزیراعظم نواز شریف کا ترکی کو پیغام اہم بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں