رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

15  جولائی  2016

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ رانی مکھر جی کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فنی کیرئیر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کی بدولت خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے کئی سال تک فلم نگری پر راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی جس میں ’’ کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘ ، ’’ساتھیا‘‘، ’’چلتے چلتے‘‘ شامل ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے 2009 میں بڑے پردے کے علاوہ چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی اور رئیلٹی شو میں جج کے فرائض کے علاوہ کئی دستاویزی فلموں میں بھی کردار ادا کیا جب کہ 2011 میں مشہور بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن اداکارہ چھوٹی اسکرین پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورجلد ہی چھوٹی اسکرین سے غائب ہوگئیں۔
اداکارہ رانی مکھر جی نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد فلم نگری کے نامور پروڈیوسرآدتیاچوپڑا سے 2014 میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے فلم نگری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں فلمی شخصیات کے گھر ننھی پری کی آمد بھی ہوئی ہے جس کے بعد سے ہی تقریبات میں جانے سے گریزاں تھیں تاہم گزشتہ دنوں پیرس سے واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں ماضی کی خوبرو اداکارہ کو پہنچاننا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

000000000000001

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…