اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے ایم کیو ایم کے 50زیر حراست دہشت گردوں کو کلیئر کرانے کیلئے تحقیقاتی اداروں سے رابطے شروع کر دئے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی نے چاند رات کو متحدہ کے 15دہشت گرد وں کو رہا کرایا ہے جو رہائی کے بعد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔مذکورہ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایک نجی اخبار کیمطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متحدہ کے دہشت گردوں کو رہائی دلوانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ کے زیر حراست 50دہشتگردوں کی فہرست تحقیقاتی اداروں کے حوالے کی گئی تھی اور یہ وہ دہشت گرد تھے جو پولیس کے انتہائی مطلوب تھے اور انتھک کوششوں کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ان دہشت گردوں نے دوران تفتیش نا صرف درجنوں وارداتوں کا اشکشاف کیا بلکہ ان کی نشاندہی پر شہر سے بھاری ہتھیار بھی برآمد بھی کرائے گئے۔ان میں سے بعض دہشت گردوں کو جیل بھیجا گیا جبکہ کچھ تحقیقاتی اداروں کی حراست میں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے چاند رات کو رہا کئے گئے 15دہشت گردوں کو اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوں گے ۔
اہم سیاسی جماعت مبینہ دہشتگردوں کو کس شرط پر رہا کروا رہی؟ 50 مبینہ دہشتگرد کہاں گئے؟تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں