اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ نگار نے اہم دعویٰ کر دیا۔ پاکستان کے اہم شہروں پر مارشل لاء کی دعوت والے بینرز ، حکومتی خاموشی اور بیڈ گورننس وجہ بن سکتی ہے۔آنے والے چند دنوں میں سسٹم کو لپیٹنے کا ماحول بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دفاعی تجزیہ نگار ایئر مارشل (ر) ریاض الدین شیخ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریاض الدین شیخ نے کہا اب تک جتنے بھی آرمی چیفس کو توسیع ملی ہے اس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔
سینئر دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ سڑکوں پر لگنے والے بینرز بارے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ریاض الدین شیخ نے کہا کہ جب امریکی سینیٹر جان مکین سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ’جنرل راحیل شریف کا سسٹم چلانے میں بہت اہم کردار ہے اور ان کا اس سسٹم کے ساتھ رہنا بہت ضروری ہے۔‘ تو آرمی چیف نے یہ جواب دیا تھا کہ میرے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سسٹم ادارے نے چلانا ہے اور وہ چلائے گا۔ ریاض الدین شیخ نے کہا کہ غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہوتا جا رہا ہے۔ لوگوں میں بے اطمینانی پھیلی ہوئی ہے۔ اس طرح کا ماحول بن سکتا ہے کہ سارا سسٹم ہی لپیٹ دیا جائے ، ضروری نہیں کہ ایسا راحیل شریف کے عہد ملازمت میں ہو ۔ اس دوران یا ان کے بعد بھی مارشل لاء لگ سکتا ہے۔
’’مارشل لاء‘‘ اگلے چند دنوں میں سسٹم کو لپیٹا جا سکتا ہے۔۔۔ دفاعی تجزیہ نگار کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں