اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیاست کے ایوانوں میں’’ موو آن‘‘ تحریک کے بینرز نے ان دنو ں ہلچل مچا رکھی ہے ۔ سیاسی گھرانے ہوں یا عوامی چوپالیں ، بات ہر جگہ مارشل لا ء کی ہی ہو رہی ہے ۔اس حوالے سے جہاں حکومتی نمائندے بات برابر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر عوام کا بھی زبردست رد عمل بھی سامنے آ یا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت ’’موو آن تحریک ‘‘کے سربراہ کو گرفتار کرے۔(ن) لیگ پر اس تحریک کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس ضمن میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔ جس سے تمام شک نواز حکومت پر ہی جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر آرمی چیف کے بینرز حکومت نے نہیں لگوائے تو وزیر داخلہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مووآن تحریک کے سربراہ کو گرگرفتار کریں باقی باتیں ہم ان سے خود اگلوا لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب بینر پر نمبر بھی درج ہے تو پھر گرفتا ری عمل میں نہ لانا سوچ سے بالا تر ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے اس معاملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔
اعتزاز احسن کی جانب سے مووآن تحریک کے سربراہ کی گرفتاری کے مطالبے نے سیاسی ایوانوں میں نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے ۔
حکومت اس شخص کو فوری گرفتا ر کرے، اعتزاز احسن کے مطالبے نے ہنگا مہ کھڑا کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں