پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف سے متعلق شکوک و شبہات ،حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے متعلق شکوک و شبہات پھیلانا آپریشن ’ضرب عضب‘ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے جبکہ انہیں بلانے والے نادان اور احمق ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے متعلق لگنے والے بینرز کے حوالے سے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ آرمی چیف کو بلانے والے نادان اور احمق ہیں اور ایسے احمق اور نادان دوست کسی کا بھلا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے متعلق شکوک و شبہات پھیلانا آپریشن ’ضرب عضب‘ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں وقت باقی ہے اس لئے ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔وزیر اعظم کے حوالے سے پرویز رشید نے کہاکہ نواز شریف نے وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے معاملات سنبھال لیے ہیں، لوگوں نے ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی مگر وزیر اعظم نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جبکہ تاریخ میں نواز شریف کی انتھک محنت کو یاد رکھا جائے گا۔کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھی جائیگی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظلم وبربریت دنیا کے سامنے لائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…