منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایپل آئی کار

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک – ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے آپ کو ایک مرتبہ پھر منوانے کے لئے آئی کار کو متعارف کروانے کی خوش خبری سنا دی۔ ایپل اب بجلی سے چلنے والی کاریں اگلے پانچ برس کے اندر مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، ذرائع کے مطابق ایپل اپنی یہ کاریں ایک خفیہ شعبے میں سینکڑوں ماہرین کی مدد سے بنارہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی معلومات چرائی نہ جاسکیں۔ اس کار میں ایسی خود کار اور جدید سہولیات ہوں گی کہ چلانے والا دنگ رہ جائے۔ لیکن اس کےلیے سال دوہزار بیس تک انتظار کرنا ہوگا۔جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جتنے کم وقت میں یہ ادارہ اپنی برقی کاریں بازار میں لانے کی کوششیں کر رہا ہے، اُسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ادارہ بہت ہی جوش اور سرگرمی کے ساتھ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے کیونکہ عام طور پر نئی گاڑی تیار کرنے کے لیے پانچ سے لے کر سات سال تک کی مدت درکار ہوتی ہے۔ کچھ رپورٹوں کے مطابق برقی کاریں تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی ٹیسلا میں نئے انجینئرز بھرتی کرنے کی نگران ایک سابقہ خاتون مینیجر اب ’ایپل‘ سے وابستہ ہوچکی ہیں اور یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ’ایپل‘ یا تو ٹیسلا میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے یا پھر اُسے خرید بھی سکتا ہے۔اس سے پہلے حال ہی میں اس ادارے نے بتایا تھا کہ اُسے گزشتہ سہ ماہی کے دوران اٹھارہ ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔ کسی سہ ماہی کے لیے یہ اتنی زیادہ آمدنی ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…