منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

حساس اداروں کی کامیاب کارروائی, ملک کا بڑا صوبہ بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس اداروں کی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں کامیاب کارروائی کے دوران میزائل ،ہینڈگر نیڈ ز ،راکٹ اورراکٹ لانچرز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیاہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاہے برآمدہونیوالے اسلحے میں دو چائنیز ایل ایم جی ،10عدد 107ایم ایم میزائل ،43عدد ہائی ایکسپلوسیو گرنیڈ ،36عدد گرنیڈ فیوز ،86عدد 12.7ایم ایم راؤنڈز ،36عدد آر پی جی سیون راکٹس ان کے لانچر اور کلاشنکوف کے ہزاروں راؤنڈز شامل ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق شرپسند عناصر مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود کو عید کے موقع پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے مگر فورسز اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیاہے۔?



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…