جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

تحر یک انصاف نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے معاملات کو حتمی شکل دیدی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ‘کارکنوں کو بھی بھر پور تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی جبکہ تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں مارشل لاء کی حامی نہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے موقف میں تضاد ہے ‘ٹی او آرز کیلئے (ن) لیگی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ‘ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ضروری ہو چکا ہے ‘تحریک انصاف کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آئیگی ‘ملک میں کرپشن کیخلاف قوم کو بھی باہر نکلنا ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن کا بازار گرم رہے گا اور حکمران کر پشن کر نیوالوں کو بچاتے رہیں گے ۔ وہ سوموار کے روز چےئر مین سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی اجلاس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تحر یک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود تھے اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی اور کارکنوں کو احتجاجی تحر یک کیلئے بھر پور تیاریاں کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ ما ر پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گی بلکہ اسکے خلاف سڑکوں اور پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو بچانے کیلئے سڑکوں پر آئیگی اور کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آنے سے ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطر ہ نہیں بلکہ جمہو ریت حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر ترین نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں جمہو ریت کا تسلسل چاہتی ہے ہم ملک میں مارشل لاء کے حامی ہیں اور نہ ہی کبھی اسکو سپورٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سمیت انکی پوری فیملی کے موقف میں واضح تضاد ہے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اور اگرایسا نہیں ہوگا تو سڑکوں پر آئیں گے



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…