اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے ہیں کیونکہ شریف برادران اسٹیبلشمنٹ کے لئے لازمی ہیں جب اسٹیبلشمنٹ شریف برادران کے خلاف ہوئی تو ایف بی آر مریم نواز کو طلب کر لے گا، مجھے نہیں لگتا آرمی چیف مارشل لاء لگائیں گے، نوازشریف استعفیٰ دیں یا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مشورہ دیں ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے لئے ضروری ہیں جب اسٹیبلشمنٹ شریف برداران کے خلاف ہو گئی تو ایف بی آر مریم نواز کو طلب کر لے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آرمی چیف مارشل لاء لگائیں گے ،ہمارا نوازشریف سے مطالبہ ہے کہ وہ استعفیٰ دیں یا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مشورہ دیں ورنہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ نوازشریف نا اہل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن اور نیب سے کوئی امید نہیں ہے ۔ ٹی او آرز کمیٹی میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ، شریف برادران کا کبھی احتساب نہیں ہوا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کو دن دیہاڑے شہید کر دیا گیا اور شریف برادران کو کسی نے پوچھا تک نہیں