بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

جمائما کے ساتھ علیحدگی کیوں ہوئی؟ عمران خان بالاخر اصل وجہ سامنے لے آئے

datetime 11  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تیسری شادی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہارنا میرے خون میں شامل نہیں ٗ شادی پر یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو چکا ہے ٗمیری طلاق سے قبل ایک سال میری زندگی کا بہترین وقت تھا ٗ جمائما کے ساتھ میری شادی چل سکتی تھی ٗجمائما کیلئے پاکستان میں رہنا ممکن نہیں تھا۔ بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ میں نے ایک ایسی غیر شادی شدہ زندگی گزاری ہے جس کی کئی لوگ تمنا کرتے ہیں تاہم اگر آپ کی شادی صحیح چلے تو یہ زندگی گزارنے کا ایک انتہائی مہذبانہ طریقہ ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے عمل پر کتنا یقین رکھتے ہیں اور شادی آپ کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے تو عمران خان نے کہا کہ میری عمر 63 سال ہے اور صرف دس سال تک شادی شدہ رہا تاہم اب شادی پر میرا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے۔میری طلاق سے قبل ایک سال میری زندگی کا بہترین وقت تھا۔انھوں نے اپنی پہلی بیوی جمائما خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جمائما کیلئے پاکستان میں رہنا ممکن نہیں تھا ٗ وہ جوان تھیں اور پاکستان میں روایتی زندگی مشکل تھی۔مختلف ثقافت میں رہنا اور وہ بھی ایک ایسے شخص کے ساتھ جس نے تازہ تازہ سیاسی کریئر شروع کیا ہو آسان نہیں تھا شاید اس وقت میں اس صورتحال کو بہتر انداز میں حل کر پاتا تاہم ہمارا رشتہ ایک بند گلی میں داخل ہو گیا ٗ وہ پاکستان میں رہ نہیں سکتی تھیں اور میں پاکستان چھوڑ نہیں سکتا تھا ٗاگر انھیں دوسرا موقع دیا جائے تو کیا وہ چیزوں کو مختلف انداز میں کرنا چاہیں گے؟اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے بالکل افسوس نہیں ہے کیونکہ آپ کو افسوس تب ہوتا ہے جب آپ کوشش نہیں کرتے ٗمیں نے اور جمائما نے اپنی پوری کوشش کی۔ یہ ایک دردناک اختتام تھا کیونکہ یہ فطری نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے کرکٹ کریئر کے دوران میں شادی کے موضوع کو نظر انداز کرتا تھا کیونکہ میرے خیال میں دو لوگ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ میرے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے تمام ساتھیوں کا شادی کے حوالے سے تجربہ خوفناک تھا ٗآپ شادی کے ساتھ کیسے انصاف کر سکتے ہیں جب آپ ہر وقت سفر میں ہوں، ایک راک سٹار کی طرح۔ اسی لیے میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں کرکٹ چھوڑنے کے بعد شادی کروں گا۔ کرکٹ چھوڑنے کے تین سال بعد میں نے شادی کی اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں ہمیشہ ایماندار رہا۔‘ اپنی دوسری شادی کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری بار یہ بہت مشکل تھا۔جب میرے بچے جوان ہوئے تو میں نے سوچا کہ ایک بار پھر کوشش کرنی چاہیے لیکن یہ زیادہ نہ چل سکی۔ جب آپ کے اور آپ کی بیوی کے بچے جوان ہوں تو یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے بیچ آپ کا خاندان اور ان کا خاندان ہوتا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ تھا ان سے جب تیسری شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ضرور !ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں، لیکن وقت لگتا ہے۔ طلاق سے بری چیز کوئی نہیں ٗ فرق نہیں پڑتا کہ پہل کون کرتا ہے لیکن یہ ایک خوفناک تجربہ ہے۔ اس لیے میں اس بار زیادہ محتاط ہوں گا۔شادی کا خیال پہلے سے زیادہ واضح ہے تاہم 60 سال کی عمر میں شادی کرنا 30 سال کی عمر میں کرنے جیسا نہیں ٗ زندگی کے بارے میں بہترین بات یہ ہے کہ اس میں کل کا کچھ پتہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ اصل میں آپ کی بیوی مددگار ہو سکتی ہے ٗ وہ ایک اچھی سہولت کار اور اچھی ساتھی ہو سکتی ہیں۔ اس عمر میں تلاش کرنا آسان نہیں لیکن پھر بھی آپ کچھ کہہ نہیں سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…