جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

یہ پاکستان ہے ۔۔۔2013کا انوکھا مقدمہ،تین سال میں فیصلہ ہوگیا مگر۔۔۔۔!

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) 2013کا انوکھا مقدمہ،تین سال میں فیصلہ ہوگیا مگرایک بار پھر موخر۔اسلام آباد کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر حیات کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی عدم پیشی کی بناء پر فیصلہ چوتھی بار موخر کر دیا ۔پیرکو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانا تھا ۔ ملزم سکندر جیل میں جبکہ اس کی اہلیہ کنول سکندر ضمانت پر ہے ۔ ملزم سکندر کو جیل سے عدالت پیش نہ کیے جانے کی بناء پر عدالت نے فیصلہ چوتھی مرتبہ موخر کر دیا ۔ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ٗ ملزم سکندر نے سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم صنعتی علاقے بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا تھا اور بندوق کی طاقت پر قانون کے رکھوالوں کو پورے سات گھنٹوں تک تگنی کا ناچ نچایا تھا ۔ ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دو ہزار چودہ کو فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…