جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے نیب کو بھی نہ بخشا ایسی بات کہہ دی جو کو ئی سو چ بھی نہیں سکتا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن )سپریم کورٹ میں سابق چیف انجینئر این ٹی ڈی سی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نیب پر برس پڑے اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب ملزمان کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے میں مصروف ہے،نیب خود عدالت کو موقع دیتاہے کہ ملزم کو فائدہ دیا جائے،عدالت کو کہا جاتا ملزم نے سنگین جرم کیا ،ملزم کے جرم کا عدالت کو نہیں بتایاجاتا نیب ملزم گرفتار کرلیتا ہے لیکن ریفرنس فائل نہیں کرتا، جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو 45دن حراست میں رکھ کر بھی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ،نیب کے تفتیشی آتے ہیں نہ ہی عدالت کو ریکارڈ دکھایاجاتا ہے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ مقدمہ کی کارروائی شروع ہو تونیب کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کا جرم کیا ہے عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ کا جائزہ لینے کے مقدمہ کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…