جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

’’ را‘‘ کے ایجنٹوں کی بڑی تعداد پاکستان میں داخل،کیا ارادے ہیں ؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے کارندوں کی جنوبی پنجاب میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،را او این ڈی ایس کے جنوبی پنجاب میں 7گروپ فعال کر دیئے گئیاور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے حساس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 6سے 7گروپس فعال کئے گئے ہیں جن کا مقصد سی پیک منصوبے کونقصان پہنچانا ہے ۔ مراسلے کے مطابق گروپس کے کارندے بھکر ، لیہ ، ڈی جی خان میں موجود ہیں اور ان کے تانے بانے کے پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں موجود ان کے سرپرستوں سے ملتے ہیں اور ان کارندوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلانے کے لئے سی پیک منصوبے کے قریب خود کش حملے کر سکتے ہیں اور انجینئرز سمیت دیگر اہم افراد کو اغوا بھی کیا جاسکتا ہے ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…