جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

گاڑی مالکان ہوشیار،نئے سال پر نیا کام، ایف بی آر حرکت میں آ گئی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے ریجنل آفس بھی نئے افراد کوٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے سرگرم ہو گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مہنگی گاڑیاں اور قیمتی پلاٹ رکھنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ نئے افراد سے سات کروڑ روپے ٹیکس وصول بھی کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا اور نئے مالی سال کے آغاز پر ہی اس کے لیے عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگی گاڑیاں خریدنے والے، قیمتی پلاٹس رکھنے والے اور بار بار بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معلومات محکمہ ایکسائز، بڑی ہاوسنگ سوسائٹیز، ٹریول ایجنسیوں اور مہنگے سکولوں سے ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ریجنل آفس کو ڈیٹا پہنچا دیا گیا ہے اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے نئے افراد سے سات کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں وصول بھی کر لیے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…