اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے وڈیو بیان نے تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق طاہر القادری کی تنظیم منہاج القرآن کے ویب ٹی وی پر جاری وڈیو بیان میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے حکومت پنجاب پر سنگین الزام عائد کر دیا۔ طاہر القادری نے وڈیو بیان میں دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز پڑھ کر ایسے لگتا ہے کہ یہ دہشتگردوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کرتے ہیں۔ بڑی بڑی دہشت گرد جاعتوں کے تگڑے دہشت گردوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ جب دہشت گرد پنجاب پولیس میں آ جاتے ہیں تو انہیں دہشتگردی کی ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجا جاتا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے ملک کے ٹی وی چینلز کو بتارہا ہوں۔ پوری قوم کو بتا رہا ہوں اور پاکستان کے سب اداروں کو بتا رہا ہوں۔ خدارا اس پاکستان کی سلامتی کا احساس کرو۔ پولیس میں شامل دہشت گردوں کو بھارت ٹریننگ کیلئے بھیجا جاتا ہے اور بجٹ میں شو کر دیا جاتا ہے کہ ان کا علاج معالجہ کروایا جا رہا ہے۔
بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد پاکستان کے کس اہم محکمے میں بھرتی کئے گئے؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/04/Punjab-Police.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں