پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اور جنرل (ر) حمید گل کی بینظیر بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش،عبدالستار ایدھی (مرحوم)کے پرانے انٹرویو نے ہلچل مچادی

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )سوشل میڈیا پر معروف سماجی شخصیت اور خادم اعظم عبدالستار ایدھی کے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے کلپس کی دھوم مچی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اور جنرل (ر) حمید گل بینظیر بھٹو کے دوسرے دورحکومت میں ان کے پاس آئے تھے اور انہیں ملکر بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشکش کی تھی تاہم وہ انہوں نے ٹھکرا دی تھی کہ ان کا اقتدار اور حکومتیں بنانے گرانے سے کوئی تعلق نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ان کے مختلف ماضی کے انٹرویوز کو الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیاپر دہرایا جارہا ہے وہاں ان کے ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو دیئے گئے انٹرویو کے کلپس کی بھی دھوم مچی ہے جو نہ توان کے سماجی کاموں کے حوالے سے ہے اور نہ ہی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بلکہ اس کا تعلق ایک بڑے سیاسی معاملے سے۔ اس ویڈیو کلپ میں عبدالستار ایدھی یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں کہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل ان کے پاس آئے اور انہیں پیشکش کی کہ وہ ان سے ہاتھ ملائیں اور مل کر بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹیں تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی اور دونوں کو جواب دیا کہ ان کو نہ تو اقتدار کا شوق ہے اور نہ ہی کسی کی حکومتیں بنانے یا گرانے سے تعلق ۔ اس کے بعد وہ فوری ٹکٹ کٹوا کر برطانیہ چلے گئے اور وہاں بی بی سی کو انٹرویو دے کر اس سارے معاملے کو بے نقاب کر دیا اور اس کے بعد انہیں نہ تو اس قسم کی کوئی پیشکش ہوئی نہ کسی نے دوبارہ رابطہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…